حج 2020کے لئے پاکستان سے کامیاب عازمین کی قرعہ اندازی کردی گئی
شیئر کریں
حج 2020کے لئے پاکستان سے کامیاب عازمین کی قرعہ اندازی کردی گئی۔ 86765درخواست گزارکامیاب قراردے دیئے گئے ، 18648کو بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا گیاہے ۔پورے ملک سے 1 لاکھ 49 ہزار دو سو پچانوے درخواستیں موصول ہوسکیں۔ وفاقی وزیر مذہبی امورنے واضح کیا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کا کوئی حج کوٹہ نہیں ہے ۔ تیل کی قیمتوں میں کمی پر فضائی کرایہ میں کمی کے لئے ایئرلائنز سے بات کیا جائے گی ۔سعودی حکومت نے کرونا وبا کے باوجود انتظامات جاری رکھنے کا کہا ہے ،اس ضمن میں حج کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ 1 لاکھ سے زائد کوٹہ والے ممالک سے مشاورت سے کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سرکاری حج سکیم 2020کے تحت جمع ہونے والی 149295 درخواستوں میں سے کامیاب عازمین کی قرعہ اندازی کردی گئی۔ 86765کی قرعہ اندازی سے 18648کو بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار دے دیا گیا۔ وزیر مذہبی امور نے کہا کہ 60 فیصد عازمین سرکاری سطح پر عازم حجاز مقدس ہونگے ، سرکاری سکیم کے ذریعے حج پر جانے والوں کی 1 لاکھ 49 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں ۔ کرونا وائرس کی وجہ سے درخواستیں کم موصول ہوئیں، کامیاب اور ناکام امیدواروں کو بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کرنا شروع کردیا گیا ہے ۔مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے باوجود سعودی حکومت نے حج انتظامات جاری رکھنے کا کہا ہے ۔ البتہ اس حوالے سے مستقبل میں کوئی بھی فیصلہ ہوا تو ایک لاکھ سے زائد کوٹہ والے ممالک کو مشاورت میں شامل کرکے کیا جائیگا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ارکان پارلیمنٹ کا تاحال کوئی کوٹہ نہیں رکھا گیا، بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتیں کم ہونے کا ریلیف حاجیوں کو فراہم کرنے کی کوشش کرینگے اس حوالے سے ائر لائنز سے بھی بات چیت کی جائے گی۔حج قرعہ اندازی2020کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے ۔حج قرعہ اندازی میں پہلے کامیاب بہاولپور سے سید شعیب دوسرے اسلام آباد سے محمد انور زلفی جبکہ تیسرے لکی مروت سے کرامت خان کامیاب ہوئے ہیں ،وزیر مذہبی امور نے بٹن دبا کر قرعہ اندازی کا آغاز کیا ۔ ناکام درخواست گذار آج جمعہ سے رقم واپس لے سکتے ہیں کامیاب درخواست گزار اپنے پاسپورٹ اعتماد سنٹر میں جمع کرائیں گے ۔ پاسپورٹ جمع کرانے کی تاریخ جلد بتادی جائے گی،وفاقی وزیرمذہبی امور نے نوید سنائی ہے کہ تیل سستا ہونے کا فائدہ حاجیوں کو پہنچانے کے لئے ایئرلائنز سے بات کریں گے ۔ روڈ ٹو مکہ کے لئے مزید ایئرپورٹس بڑھانے کی کوشش کریں گے کرونا وائرس کی وجہ سے افواہیں پھیلانے سے گریز کیا جائے ۔ گذشتہ تین سال سے قرعہ اندازی میں ناکام درخواست گزار واں کو بغیر قرعہ اندازی حج پر بھیجا جائے گا۔ بزرگ شہریوں کی لیے عمر کی حد 80 سال سے کم کر کے 79 سال کر دی گئی ہے ۔ بزرگ شہریوں کے کیے دس ہزار نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے ایک ہزار نشستیں رکھی گئی ہیں۔ تمام کامیاب اور ناکام درخواست گزاروں کو نتائج سے بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کیا جارہا ہے ۔ قرعہ اندازی میں کامیاب حجاج کو میڈیکل سرٹیفکیٹ 19 مارچ تک بینک میں جمع کروانا ہو گا۔ ایک لاکھ انچاس ہزار دو پچانوے درخواستیں مو صول ہو ئی ہیں ستر سال کے شہریوں کے لیے دس ہزار کا کوٹہ رکھا ہے اورسیز کے لیے ایک ہزار کا کوٹہ رکھا ہے بارہ سو چھیاسی درخواستیں مو صو ل ہوئی ہیں۔ کرونا وائرس کے حوالے سے سعودی حکومت سے رابطے میں ہیں ۔ تاحال ارکان پارلیمنٹ کا کوئی کوٹہ نہیں ہے ۔ پچھلے سال کچھ سیاسی شکایات تھیں کچھ کو عمران خان سے چڑ ہے تو حاجیوں سے بھی چڑ ہے ، جو حقیقی مسائل تھے ان پر ایکشن لیا گیا ہے ۔ بعض سعودی کمپنیوں نے جو درست سہولیات نہیں دیں ان کے خلاف شکائت پر سعودی حکومت نے ایکشن لیا ہے ۔ میرے دائیں بائیں بے نظیر انکم سپورٹ سکیم سے فائدہ اٹھانے والا کوئی افسر نہیں بیٹھا ہوا ۔روڈ ٹو مکہ کے لئے مزید ایئرپورٹس بڑھانے کی کوشش کریں گے ۔کرونا وائرس کی وجہ سے افواہیں پھیلانے سے گریز کیا جائے ۔حج قرعہ اندازی کا نتیجہ آگیا ہے ۔ پہلے کامیاب بہاولپور سے سید شعیب دوسرے اسلام آباد سے محمد انور زلفی جبکہ تیسرے لکی مروت سے کرامت خان کامیاب ہوئے ہیں۔