میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بحریہ ٹاؤن کراچی کے شہری کو دیے گئے باؤنس چیک کیش ہو گئے

بحریہ ٹاؤن کراچی کے شہری کو دیے گئے باؤنس چیک کیش ہو گئے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۰ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

رپورٹ :شعیب مختار روزنامہ جرأت کی کوششیں رنگ لے آئیں، بکنگ پلاٹ کی منسوخی پر بحریہ ٹاؤن کراچی کی جانب سے ریفنڈ پالیسی کے تحت شہری کو دیے گئے باؤنس چیک کیش ہو گئے، متاثرہ شہری کا جرأت انتظامیہ سے اظہار تشکر۔تفصیلات کے مطابق جرأت نے 30 مئی کو بحریہ ٹاؤن کی جانب سے انیس خان نامی شہری کو 8 باؤنس چیک دینے متعلق تفصیلی خبر شائع کی تھی جن میں سے متاثرہ شہری کے 6 چیک گزشتہ روز کیش ہو گئے ہیں جبکہ مزید دو چیک آئندہ دس روز میں بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ کی جانب سے کیش ہونے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ اس ضمن میں متاثرہ شہری کا جرأت سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جرأت کی کوششوں کے باعث انہیں ان کی رقم طویل انتظار کے بعد واپس ملی ہے جس پر وہ بحریہ انتظامیہ کے ساتھ ساتھ جرأت کے انتہائی مشکور ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں کہ جرأت آئندہ بھی ہمیشہ کی طرح لوگوں کے مسائل اجاگر کرتا رہے گا اور بلا کسی خوف حق اور سچ کی آواز بلند کرتا رہے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں