کراچی، عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 16ہوگئی
شیئر کریں
کراچی کے علاقے گولیمار میں رہائشی عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 16ہو گئی تاہم ابھی ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ گولیمار نمبر دو میں رضویہ تھانے کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ۔زخمیوں میں 42 سالہ خرم، 18 سالہ دانیال، 70 سالہ حمیدہ خاتون اور 8 سالہ حماد، 35 سالہ عارفہ اور 28 سالہ اویس شامل ہیں۔انتظامیہ عمارت کا ملبہ ہٹانے کیلئے کئی گھنٹوں نے جاری ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مشینری طلب کرلی گئی۔پاک فوج، رینجرز، پولیس اور دیگر ریسکیو اداروں کے تازہ دم دستے موقع پر پہنچ گئے ۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے اندھرے کی وجہ سے رات کو عارضی طور پر ریسکیو آپریشن روکا گیا تھا جو صبح ہوتے ہی دوبارہ شروع کیا دیا گیا ۔ آپریشن میں پاک فوج ، ایدھی، پولیس اور سندھ رینجرز،فائربریگیڈ،ایدھی فائونڈیشن ، چھیپا ویلفیئر ٹرسٹ اور ریسکیواداروں کے اہلکار حصہ لے رہے ۔امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے والے اہلکاروں نے کہا کہ ملبے تلے اب بھی متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے انتہائی احتیاط سے کام لیا جارہا ہے ۔ اب تک ملبے سے 7 خواتین 3 بچوں سمیت16 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔حادثے کے بعد آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے کہا کہ ایس ایس پی سنیٹرل ریسکیو اقدامات کو ہر لحاظ سے مربوط اور موثر بنائیں۔وزیراعلی سندھ نے کمشنر کراچی کو فوری آپریشن کرکے پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی اور عمارت کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلات بھی طلب کیں۔