میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں اہم شخصیات کو کورونا ویکسین لگانے کاانکشاف

سندھ میں اہم شخصیات کو کورونا ویکسین لگانے کاانکشاف

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۴ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ میں اہم شخصیات اور بااثر افراد کو فرنٹ لائن ورکرز ظاہر کرکے کورونا ویکسین لگائے جانے کاانکشاف ہوا، لوگوں کو ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل عملہ اورایمبولینس ڈرائیور ظاہرکیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں اہم شخصیات اور بااثر افراد کو کورونا ویکسین لگائے جانے کاانکشاف سامنے آیا، کراچی میں بااثر افراد کو فرنٹ لائن ورکرز ظاہر کرکے کورونا ویکسین لگائی جارہی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ویکسین کیلئے لوگوں کو ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل عملہ اورایمبولینس ڈرائیور ظاہرکیا جاتا ہے۔یادرہے سندھ میں دوسرے مرحلے میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن جاری ہے، چند روز قبل صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کورونا ویکسین لگوائی تھی۔خیال رہے پاکستان میں ساٹھ سال سے زائدعمرکے افرادکی ویکسی نیشن جاری ہے، ویکسین لگوانے کے خواہش مند افراد آن لائن رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں