میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نورالحق قادری کی سعودی سفیر سے ملاقات، عمرہ پابندی پر بات چیت

نورالحق قادری کی سعودی سفیر سے ملاقات، عمرہ پابندی پر بات چیت

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے سعودی سفیر کیساتھ ملاقات کرکے عمرہ زائرین پر پابندی اور حج کے حوالے سے معاملات پر بات چیت کی ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی سفیر نواف بن سید المالی کا کہنا تھا کہ عمرہ زائرین پر پابندی عارضی طور پر ہے ۔ جن عمرہ زائرین کی ویزا مدت ختم ہو رہی ہے ، ان کو توسیع کر دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ صرف پاکستان نہیں بلکہ 22 ممالک پر پابندی عائد کی گئی۔ عمرہ زائرین کی حفاظت کے لئے میکانزم تیار کرنے کے بعد پابندی اٹھا لی جائے گی۔نورالحق قادری نے بعد ازاں میڈیا کو بتایا کہ حکومت پاکستان سعودی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے گی۔ اسی سلسلے میں اگلے ہفتے پھر سے میٹنگ کرنے پر اتفاق ظاہر کیا گیا ہے ۔ حج کے انتظامات کے حوالے سے تمام معاملات نارمل طریقے جاری رہیں گے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں