میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شوکت عزیز صدیقی نے اپنی برطرفی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

شوکت عزیز صدیقی نے اپنی برطرفی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ کے معزول جج شوکت عزیز صدیقی نے اپنی برطرفی کا فیصلہ اور سپریم جوڈیشل کونسل کی رپورٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کردی ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے معزول جج شوکت عزیز صدیقی نے برطرفی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اپنایا گیا کہ تمام کارروائی قانون اور عدالتی فیصلوں کے منافی ہے، سپریم جوڈیشل کونسل کو الزامات کی تحقیقات کرنی چاہیے تھیں ، کارروائی کا مقصد مجھے اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بننے سے روکنا تھا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ غیر قانونی طریقے سے برطرفی پلان کا حصہ تھی، سپریم جوڈیشل کونسل کی برطرفی کی سفارش میں بدنیتی شامل تھی، درخواست گزار کو اس کے آئینی حق سے محروم رکھا گیا اور آئین کے آرٹیکل 4اور 25کے تحت قانونی اور مساوی حق نہیں ملا۔ واضح رہے کہ معزول جج شوکت عزیز صدیقی نے ایک خطاب میں کہا تھا کہ ملکی خفیہ ایجنسی عدالتی امور میں مداخلت کررہی ہے اور خوف و جبر کی فضا کی ذمہ دار عدلیہ بھی ہے، اس بیان کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل نے شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش صدر مملکت کو ارسال کی جسے انہوں نے منظور کرلیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں