بشریٰ بی بی کا فرید الدین گنج شکر کے مزار کا اچانک دورہ ، تحریک التوا ء پنجاب اسمبلی میں جمع
شیئر کریں
مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ و خاتون اول بشریٰ بی بی کا حضرت بابا فرید الدین گنج شکر کے مزار کا اچانک دورہ پولیس پر بھی بھاری پڑ گیا۔ خاتون اول بشریٰ بی بی نے بابا فرید الدین گنج شکر کے مزار پر حاضری دی تھی، حاضری پر آنے سے قبل دربار انتظامیہ کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا تھا، بشریٰ بی بی بغیر پروٹوکول دربار آئیں اور حاضری دینے کے بعد خاموشی سے روانہ ہوگئیں، خاتون اول کی دربارآمد کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس بھی لاعلم رہی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر نے انچارج سکیورٹی سمیت 28 پولیس اہلکاروں کے تبادلے کر دیئے ،3شفٹوں پر مامورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ایک انسپکٹر 4 اے ایس آئی، 8 لیڈی کانسٹیبل اور 14 پولیس اہلکاروں سمیت 28 پولیس ملازمین کے تبادلے کر دیئے ۔خاتون اول بشریٰ بیگم کو پروٹوکول نہ ملنے پر دربار اوقاف کا ایڈمنسٹریٹر منیجر سمیت تمام 35 ملازمین کو ضلع بدر کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے ـ