امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد کی آرمی چیف سے ملاقات
شیئر کریں
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن و مفاہمتی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی امن و امان کی صورت حال اور باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی نمائندہ خصوصی نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور افغان مفاہمتی عمل پر بھی بات چیت کی۔قبل ازیں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے دفتر خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی اور افغانستان میں قیام امن کی کاوشوں سمیت خطے میں امن و امان کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔اس دوران دونوں فریقین کی جانب سے افغان امن عمل کے لیے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کے لیے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔