ایف آئی اے کارروائی ،غیرملکی خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ جنوری ۲۰۲۰
شیئر کریں
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ وفاتی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) سائبر کرائم سیل نے میرپورخاص میں کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی خواتین کو ہراساں کرنے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر 150 سے زائد اکاؤنٹ بنا رکھے تھے ، ملزم خواتین کی تصاویریں، اکاؤنٹ ہیک کرکے بلیک میل کرتا تھا۔حکام کے مطابق ملزم چیٹ ایڈٹ، سی ایل آئی تبدیل کی ٹیکنالوجی استعمال کرتا تھا، راولپنڈی کی رہائشی ملزم نے ایرانی، افغانی خواتین کو ہراساں کیا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے ملزم ڈیڑھ سال سے اندرون سندھ میں چھپا ہوا تھا، گرفتار ملزم کے لیپ ٹاپ، موبائل کا فرانزک کرایا جارہا ہے ۔