میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو عوام کی جانب دیکھ رہی ہے، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو عوام کی جانب دیکھ رہی ہے، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جو 8 فروری کو ہونے والے الیکشن میں فتح کے لیے صرف عوام کی جانب دیکھ رہی ہے اور پی پی پی کو عوام پر مکمل بھروسہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں الیکشن اس لیے لڑ رہا ہوں تاکہ تنخواہوں میں اضافہ ہو، کسان و مزدور کو اس کا حق دلوائیں، غریب خاندانوں کے لیے 30 لاکھ گھروں کی تعمیر ہو سکے، ملک بھر میں عام آدمی کو عالمی معیار کی صحت کی سہولیات مفت میسر ہوں، اور نوجوانوں کو رلیف ملے۔ پی پی پی چیئرمین نے زور دیتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ سائفر انتھائی سنجیدہ اشو ہے، جج صاحبان چاہئیں تو خود جوڈیشل انکوائری کرا کر معلوم کریں کہ سائفر کے پیچھے کہانی کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوس کراچی کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے لاڑکانہ میں اپنے نامزدگی فارم رٹرننگ افسر کے پاس جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ اور لاہور سے جمع کرائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں پی پی پی کا مقابلہ کسی سیاستدان یا جماعت سے نہیں، بلکہ ملک میں پھیلی غربت، مہنگائی اور بے روزگاری سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں الیکشن اس لیے لڑ رہا ہوں کیونکہ عوام اس وقت مشکل میں ہے۔ اگر عوام نے اس طرح ساتھ دیا جیسے انہوں نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا ساتھ دیا تھا، تو ہم ملک کی قسمت بدل دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے نظر آ رہا ہے کہ عمران خان کو ریلیف مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی سائفر ایک کلاسیفائیڈ ڈاکیومینٹ ہوتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں