میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت سے تجارت بحال نہ کرنے کا فیصلہ

بھارت سے تجارت بحال نہ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
هفته, ۳ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے واضح اور دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کو حق خود ارادیت دئیے بغیر انڈیا کیساتھ تعلقات نارمل نہیں ہو سکتے۔تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں بھارت کیساتھ کسی قسم کی تجارت بحال نہ کرنے کے فیصلے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے اس اہم اجلاس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ وزارت خارجہ نے بھارت کے ساتھ تجارت کے حوالے سے تجاویز پر بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارت کے ساتھ تجارت بحال نہ کرنے کے فیصلے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر کی آئینی صورتحال بحال ہونے تک کسی قسم کی تجارت نہیں ہو سکتی۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا اصولی موقف ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر بھارت کے ساتھ تجارت نہیں ہوگی، اس سے غلط تاثر جائے گا کہ ہم کشمیر کو نظر انداز کرکے بھارت سے تجارت شروع کریں۔ کشمیر کو حق خود ارادیت دئیے بغیر بھارت کے ساتھ تعلقات نارمل نہیں ہوسکتے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں