میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان پوسٹ کا 3برسوں میں 2لاکھ افراد کو برسرروزگار کرنے کا منصوبہ

پاکستان پوسٹ کا 3برسوں میں 2لاکھ افراد کو برسرروزگار کرنے کا منصوبہ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان پوسٹ نے ملک میں بے روزگاری کے خاتمے کے لیے جامع پروگرام ترتیب دیا ہے جس کے تحت آئندہ 3برسوں میں 2لاکھ لوگ برسر روزگار ہوں گے ۔ملک کے نوجوانوں کے لئے فراہمی روزگار اور کاروبار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے پاکستان پوسٹ نے منصوبہ تیار کیا ہے ۔ اس منصوبے کے پائلٹ پراجیکٹ کا باضابطہ آغاز فروری میں کیا جائے گا۔ پروگرام سے 3سال میں 2لاکھ لوگوں کو براہ راست روزگار ملے گا۔منصوبے کے تحت ملک بھر میں ایک لاکھ 25ہزار فرنچائز پوسٹ آفسسز بنائے جائیں گے ۔ ہر فرنچائز پوسٹ آفسسز میں پوسٹل کی تمام سہولیات دستیاب ہوں گی، ان فرنچائز پوسٹ آفسسز میں بلوں کی ادائیگی، پارسل کی ترسیل، ڈومیسٹک اور فارن ریمیٹنسز، پوسٹل اسٹیشنری، ای کامرس اور موبائل ٹاپ اپ کے ساتھ یوٹیلٹی اسٹورز اور سی ایس ڈی کی سہولت بھی ہوگی۔پروگرام کے لیے ماحول دوست الیکٹرانک اسکوٹیز اور رکشے بھی فراہم کئے جائیں گے اور جدید ٹیکنالوجی کے تحت لوگوں کو ہوم ڈیلیوری کی سروس مہیا کی جائے گی۔ لوگوں کو گھر بیٹھے ضرورت کی اشیا مہیا کرنا ممکن ہو پائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں