چیف جسٹس گلزار احمدکی کراچی رجسٹری آمد
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ جنوری ۲۰۲۰
شیئر کریں
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے جمعہ کے روز سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مختلف مقدمات کی سماعت کی۔ چیف جسٹس کی آمد سے قبل پاکستان پوسٹ آفس ایمپلائیز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اور احسن آباد ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین زمین پر قبضے کے خلاف عدالت کے باہر احتجاج کیا۔اس موقع پر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے اطراف کے علاقوں میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ۔