میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ماہرہ خان کی 10 سالہ بچے سے جنسی زیادتی پر مذمت

ماہرہ خان کی 10 سالہ بچے سے جنسی زیادتی پر مذمت

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۹ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے 10 سالہ بچے سے جنسی زیادتی پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے درندوں کو عبرت کا نشان بنا دینا چاہیے ۔تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مانسرہ میں قاری کی جانب سے کم سن بچے کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنانے پر شدید غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان درندہ صفت انسانوں کو ایسی سزا دینی چاہیے کہ معاشرے کیلئے مثال قائم ہوجائے ۔اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نجی ٹی وی کی خبر ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خدا کیلئے ، ہمارے بچوں کیلئے اور اس دین کیلئے جس پر ہم یقین رکھتے اور جس کیلئے ہم جھوٹے اور غلط دعوے کرتے ہیں، ایسے درندوں کو نشان عبرت بنائیں تاکہ مثال بن جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں