میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی کے تمام سینیٹرز نے استعفے بلاول بھٹو کو پیش کردیے

پیپلزپارٹی کے تمام سینیٹرز نے استعفے بلاول بھٹو کو پیش کردیے

ویب ڈیسک
جمعه, ۲ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

سینیٹ میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد تحریک ناکام ہونے کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی)کے تمام سینیٹرز نے پارٹی قیادت کو اپنے استعفے پیش کردیے ۔اس ضمن میں بتایا گیا کہ سینیٹ میں پیپلزپارٹی کے تمام 21سینیٹرز نے اپنے استعفے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو پیش کیے ۔استعفے جمع کرانے والوں میں ڈپٹی چیئرمین سمیت شیری رحمن، رضا ربانی، کرشنا کماری بھی شامل ہیں۔سینیٹرز کی جانب سے پیش کردہ استعفے کے حوالے سے بلاول بھٹو نے بھی تصدیق کی۔بعدازاں بلاول بھٹو نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے تمام سینیٹرز نے استعفے اخلاقی طور پر دیے ۔واضح رہے کہ استعفے منظور کرنے سے متعلق بلاول بھٹو نے کچھ نہیں کہا۔ علاوہ ازیں بلاول بھٹو نے الزام لگایا کہ خفیہ رائے شماری کا فائدہ اٹھا کر ووٹ تبدیل کروائے گئے اس لیے پارٹی ضرور معاملے کی چھان بین کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پریزائیڈنگ افسر کی ویڈیو میں خود انہوں نے اقرار کیا کہ 54ووٹ تحریک عدم اعتماد کی حمایت میں تھے ۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ عام انتخابات کی طرح اس مرتبہ بھی ووٹ مسترد کرکے اپوزیشن کوہرایا گیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ عمل وفاق، سینیٹ اور جمہوریت کے لیے خطرناک ہے لیکن میں مایوس بالکل نہیں ہوں، جمہوریت کے لیے جدو جہد کرتا رہوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ شکست میں بھی ہماری جیت ہے کیونکہ ہم نے آج حکومت کو بے نقاب کردیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں