اگر والد کو کچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی،بلاول بھٹو
ویب ڈیسک
منگل, ۵ نومبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر ان کے والد کو کچھ بھی ہوا تو یہ حکومت ذمہ دار ہوگی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو ابھی تک ماہر ڈاکٹروں اور ان کے ذاتی معالج تک رسائی نہیں دی گئی ۔ ہماری فیملی ان کی صحت کے بارے میں بے حد فکر مند ہے ۔ بلاول بھٹو نے مزید لکھا کہ اگر انہیں کچھ بھی ہوا تو یہ حکومت ذمہ دار ہو گی۔ واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد کے پمز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ روز آصف زرداری کی ہارٹ بیٹ معمول کے مطابق نہیں تھی جس پر ہارٹ بیٹ کی مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہونے تک اسپتال میں رکھنے کا امکان ہے ، سابق صدردو ہفتوں سے پمز کے کارڈیک وارڈ میں زیر علاج ہیں۔