فضل الرحمن اپنی انا، ضد اور ذات کے خول سے باہر نکلیں، فردوس عاشق
ویب ڈیسک
هفته, ۲۶ اکتوبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فضل الرحمن اپنی انا، ضد اور ذات کے خول سے باہر نکلیں، بات چیت سے ہی مسائل کا حل نکلتا ہے ۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا فضل الرحمن امن کے چراغ کیوں بجھانا چاہتے ہیں ؟ مذاکرات ہی غلط فہمیوں کے خاتمے اور اتفاق رائے پیدا کرنے کا واحد راستہ ہے ، امن کیلئے قوم نے بہت بھاری قیمت دی ہے ، ہزاروں جانوں کی قربانی سے ملک میں امن کے د یے روشن ہوئے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز کے تناظر میں اتحاد کی ضرورت ہے ، پاکستان کو عظیم تر بنانے کیلئے سب کو مل کر کاوشیں کرنا ہوں گی۔