میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تلخیاں ختم،متحدہ پاکستان،عوامی نیشنل پارٹی میں برف پگھل گئی

تلخیاں ختم،متحدہ پاکستان،عوامی نیشنل پارٹی میں برف پگھل گئی

ویب ڈیسک
پیر, ۳۱ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

رپورٹ :شعیب مختار ) برسوں کی تلخیاں دور ہونے لگیں متحدہ پاکستان اور عوامی نیشنل پارٹی میں برف پگھل گئی شاہی سید کی سربراہی میں آج وفد ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادرآباد پہنچے گا بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم امور زیر بحث آئیں گے. تفصیلات کے مطابق رواں ماہ ایم کیو ایم کے سینئر رہنما وسیم اختر کی سربراہی میں ایک وفد اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید کی رہائشگاہ مردان ہاؤس پہنچا تھا جس میں دونوں فریقین کے مابین بلدیاتی انتخابات سمیت سندھ حکومت کے نئے بلدیاتی بل پر اہم امور زیر بحث آئے تھے جبکہ سندھ کی سیاسی صورتحال پر بھی اہم تبادلہ خیال ہوا تھا اس سلسلے میں ایم کیو ایم جانب سے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں اے این پی سے حمایت مانگی گئی تھی جس پر اے این پی رہنما کی جانب سے متحدہ وفد سے وقت کا تقاضہ کیا گیا تھا آج ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادرآباد میں اے این پی کا وفد پہنچے گا جس میں دونوں جماعتوں کے مابین اہم معاملات طے پائیں گے بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس کی جائے گی.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں