میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مریم نواز ہسپتا ل سے واپس جیل کوٹ لکھپت منتقل

مریم نواز ہسپتا ل سے واپس جیل کوٹ لکھپت منتقل

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو سروسز ہسپتا ل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتا ل لایا گیا جہاں انہوں نے والد نواز شریف سے ملاقات کی۔ والد سے ملاقات کے دوران مریم نواز کی طبیعت بھی ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں سروسز ہسپتا ل میں ہی داخل کرلیا گیا۔ نوازشریف وی وی آئی پی روم ایک میں ہیں جب کہ مریم نواز کو وی وی آئی پی روم 2 میں داخل کیا گیا تھا۔ ہسپتا ل ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے اور ان کی ای سی جی کی گئی جو کہ نارمل آئی۔ مریم نواز کو ٹھنڈے پسینے آئے ، ان کا بلڈ پریشر نارمل تھا لہذا ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ مریم نواز کو ایک رات سروسز ہسپتا ل میں رکھے جانے اور ان کی طبیعت میں بہتری کے بعد انہیں علی الصبح سروسز ہسپتال سے سخت سکیورٹی کے حصار میں جیل منتقل کردیا گیا۔ مریم نوازکو چیکنگ کے بعد بیرک میں منتقل کردیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں