مولانا فضل الرحمن کے مارچ کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر
ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ اکتوبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
جمعیت علمائے اسلام(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے مارچ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر آئینی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ۔لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس امیر بھٹی (آج) منگل کو ایڈووکیٹ ندیم سرور کی مولانا فضل الرحمن کا مارچ روکنے سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت کریں گے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مولانا فضل الرحمن الیکشن ہارنے کے بعد اور مدرسہ اصلاحات سے بچنے کے لیے دھرنا دے رہے ہیں، آئینی حکومت کو آئین کے تحت 5 سال کی مدت پوری کیے بغیر ختم نہیں کیا جا سکتا، آئینی طریقے سے ہٹ کر حکومت کو ہٹانا آئین کے آرٹیکل 2-A اور 17 کی خلاف ورزی ہو گا۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ مولانا فضل الرحمن کو دھرنے سے روکا جائے ، دھرنا آئین کی خلاف ورزی ہے ، مولانا فضل الرحمن کی پرائیویٹ آرمی کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیا جائے ۔