سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلی نااہلی کیلئے دائر درخواست باضابطہ سماعت کیلئے منظور
جرات ڈیسک
پیر, ۱۴ ستمبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلی نااہلی کیلئے دائر درخواست باضابطہ سماعت کیلئے منظور کرلی۔ پیر کو چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزارشیر افضل مروت نے اپنی درخواست پرخود دلائل دیئے۔ شیرافضل مروت نے موقف اختیارکیا کہ وزیراعلی نے استعفیٰ اپنی مرضی سے دینا ہوتا ہے۔ شیر افضل مروت نے عدالت کوبتایا کہ علی امین گنڈا پور نے اپنے استعفے میں لکھا تھاکہ وہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر مستعفی ہو رہے ہیں۔وفاقی آئینی عدالت نیدرخواست باضابطہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے وزیراعلی سہیل آفریدی کو نوٹس جاری کردیا۔


