بالا کوٹ میں دہشت گردوں سے متعلق بھارتی آرمی چیف کا بیان مسترد
ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ ستمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کا بالاکوٹ میں دہشت گردی کے کیمپ دوبارہ فعال کرنے کے الزام کوسختی سے مسترد کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بالاکوٹ میں دہشت گردی کے کیمپ دوبارہ فعال کرنے کا الزام بے بنیاد ہے ، دراندازی کے الزامات مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سے بین الاقوامی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ، بھارت ان ہتھکنڈوں کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا جب کہ بھارت الزامات سے مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشت گردی کو چھپا نہیں سکے گا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارت اقوام متحدہ کی انتظامیہ کے کام میں سختی سے رکاوٹیں ڈالتا ہے ، بھارت کے متشدد بیانات اوراقدامات علاقائی امن واستحکام کے لیے خطرہ ہیں، بین الاقوامی برادری ہندوستان پرزوردے کہ وہ ذمہ داری سے کام کرے ۔