میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دنیا کا خفیہ کرنسی سرمایہ 587 ارب ڈالر سے بڑھ گیا

دنیا کا خفیہ کرنسی سرمایہ 587 ارب ڈالر سے بڑھ گیا

منتظم
بدھ, ۳ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

کراچی (کامر س رپورٹر)1300سے زائد خفیہ کرنسیاں جن میں بٹ کوائن سب سے مشہور ہے، روایتی بین الاقوامی بینکنگ اور حکومتی اداروں کے باہر چلائی جاتی ہیں اور ترقی یافتہ مغربی ملکوں میں ان کا کاروبار انٹرنیٹ پر ہوتا ہے، ان کا مارکیٹ سرمایہ اندازاً 587 ارب ڈالر سے بڑھ گیا ہے۔امریکی کیبل سیٹلائٹ اور انٹرنیٹ بزنس نیوز ٹیلی ویژن چینل سی این بی سی نے 17دسمبر 2017 کو ڈیجیٹل والٹ پلیٹ فارم بلاک چین کے سی ای او پیٹر اسمتھ کے حوالے سے بتایاکہ دنیا میں تمام خفیہ کرنسیوں کا مجموعی سرمایہ 2018 میں ایک ٹریلین ڈالر سے بڑھ جائے گا، صنعتی ویب سائٹ کوائن مارکیٹ کیپ کے ڈیٹا کے مطابق دنیا میں 1300سے زائد خفیہ کرنسیاں ہیں جن میں بٹ کوائن اور ایتھر خاص طور پر قابل ذکر ہے۔ان کا مجموعی مارکیٹ سرمایہ 587 ارب ڈالر سے زائد ہے۔مزید رپورٹ کیاکہ بٹ کوائن کا مجموعی خفیہ کرنسی مارکیٹ میں سرمایہ 50 فیصد سے زائد ہے، جو 317 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ایتھر دوسری بڑی ڈیجیٹل کرنسی ہے جس کا مارکیٹ سرمایہ 68.9 ارب ڈالر ہے۔دونوں کی قیمتوں میں اس سال بڑا اضافہ دیکھا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں