میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فیملی میٹنگ کی تفصیلات افشاء کرنے پرٹرمپ کی پرسنل اسسٹنٹ عہدے سے فارغ

فیملی میٹنگ کی تفصیلات افشاء کرنے پرٹرمپ کی پرسنل اسسٹنٹ عہدے سے فارغ

ویب ڈیسک
هفته, ۳۱ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

امریکی صدر ٹرمپ کی فیملی میٹنگ کی تفصیلات افشاء کرنے پر ان کی پرسنل اسسٹنٹ(پی اے ) کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کی پرسنل اسسٹنٹ (پی اے ) میڈلین ویسٹر ہائوٹ امریکی صدر کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ان کے ساتھ کام کررہی تھیں تاہم امریکی صدر کی آف دی ریکارڈ فیملی میٹنگ کی تفصیلات میڈیا نمائندوں کو بتانے پر ان سے استعفیٰ لے لیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈیا نمائندوں نے وائٹ ہائوس کے عملے سے ٹرمپ کے فیملی کے ساتھ عشایئے کی تفصیلات پر بات چیت کی جس کے بعد صدر کی پی اے کو عہدے سے ہٹایا گیا۔وائٹ ہائوس کے ایک سابق عہدیدار نے کہا کہ امریکی صدر اپنی پرنسل اسسٹنٹ کے کافی قریب سمجھے جاتے تھے جب کہ ان کا دفتر بھی اوول آفس کے بالکل سامنے تھا البتہ امریکی صدر کی ذاتی معلومات سے متعلق بات چیت ریڈ لائن تصور کی جاتی ہے ۔ٹرمپ انتظامیہ میں شامل ہونے سے قبل میڈلین نے چیف آف اسٹاف ری پبلکن نیشنل کمیٹی کے اسسٹنٹ کے طور پر خدمات انجام دیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں