میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب نے حمزہ شہباز کیخلاف چوتھی انکوائری کا آغاز کردیا

نیب نے حمزہ شہباز کیخلاف چوتھی انکوائری کا آغاز کردیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کیخلاف چوتھی انکوائری کا آغاز کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نیب نے حمزہ شہباز کو چودھری شوگر ملز شامل تفتیش کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔حمزہ شہباز سے چودھری شوگر مل میں شیئرزاور انویسٹمنٹ سمیت دیگر کے متعلق تفصیلات پوچھی گئیں۔حمزہ شہباز سے چودھری شوگر مل کے زریعے بیرون ملک منتقل ہونے والی رقم سے متعلق سوالات کیے گئے ۔ حمزہ شہباز سے پوچھا گیا کہ چودھری شوگر مل کی رقم کس اکائونٹ میں آتی تھی اور انہوں نے الیکشن کمیشن کے روبرو چودھری شوگر مل کے شیئرز کیوں نہیں ظاہر کیے۔ ذرائع کے مطابق۔نیب حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل، منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات میں بھی انکوائری کر رہاہے ۔حمزہ شہباز کی آئندہ پیشی پر نیب اپنی رپورٹ احتساب عدالت جمع کرائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں