میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ابھی بات پکی نہیں ہوئی دعا کرو ہو جائے ، حسن علی

ابھی بات پکی نہیں ہوئی دعا کرو ہو جائے ، حسن علی

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۱ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستانی کرکٹرحسن علی نے اپنے شادی سے متعلق کہا ہے کہ ابھی بات پکی نہیں ہوئی اور سارے معاملات دونوں خاندانوں کی ملاقات کے بعد طے ہوں گے ۔سماجی رابطوں کے ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ معاملات طے ہونے کے بعد جلد ہی اعلان کردوں گا۔اس ٹوئٹ کے جواب میں ایک صارف نے پنجابی میں کمنٹ کیا جس کا اردو ترجمہ ہے کہ ہمارا ویزہ۔ اس کے جواب میں پاکستانی کرکٹر نے لکھا پہلے دعا کر کے ہوجائے ۔خیال رہے کہ پاکستانی تیز گیند باز حسن علی سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ 20اگست کو دبئی میں ایک بھارتی لڑکی سے نکاح کرنے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس تقریب میں شرکت کے لیے کسی کرکٹر کو دعوت نہیں دی گئی اور صرف اہل خانہ ہی شریک ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق ولیمے کی تقریب پاکستان میں ہوگی جس میں ملک کی اہم شخصیات اور کھلاڑی حصہ لیں گے ۔پاکستانی کرکٹر حسن علی شامیہ آرزو نامی لڑکی سے نکاح کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم اس بارے میں مصدقہ اطلاع نہیں ہیں کہ دونوں کے اہلخانہ راضی ہوئے یا نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں