میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نئے آرمی چیف کی تقرری، جی ایچ کیو  نے 6 نام وزارت دفاع کو بھیج دیے

نئے آرمی چیف کی تقرری، جی ایچ کیو نے 6 نام وزارت دفاع کو بھیج دیے

جرات ڈیسک
منگل, ۲۲ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کیلئے سمری وزارت دفاع کو بھیج دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سمری میں 6 سینیئر لیفٹیننٹ جنرلز کے نام شامل ہیں جو وزارت دفاع کو بھیجے گئے ہیں۔آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے بھجی گئی سمری میں 6 سینیئر ترین لیفٹیننٹ جنرلز کے نام موجود ہیں، ذرائع نے بتایا کہ سمری میں سب سے پہلا نام لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا ہے جبکہ دوسرا لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کے نام بھی شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں