حافظ سعید کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14روز کی توسیع
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ جولائی ۲۰۱۹
شیئر کریں
انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم تنظیم جماعت الدعو ۃ کے سربراہ حافظ سعید کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14روز کی توسیع کردی ۔ بدھ کو حافظ سعید کو 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر سخت سکیورٹی میں گوجرانوالہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج سعید علی عمران نے حافظ سعید کو مزید 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے سی ٹی ڈی کو آئندہ پیشی پر چالان پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سی ٹی ڈی پنجاب نے کالعدم تنظیم جماعت الدعو ۃ کے سربراہ حافظ سعید کو لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا جس کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے انہیں 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔