میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان امن و استحکام اور پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہے ،آرمی چیف

پاکستان امن و استحکام اور پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہے ،آرمی چیف

ویب ڈیسک
هفته, ۲۲ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن و استحکام اور پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہے ، بہتر سکیورٹی صورتحال سے غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لندن میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز کے زیر اہتمام ایک تقریب میں قومی سلامتی اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن و استحکام اور پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہے ، علاقائی روابط کیلئے سرمایہ کاری کلیدی حیثیت رکھتی ہے ، علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیرپا امن و استحکام، ترقی عالمی شراکت اور تعاون سے ممکن ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں