میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک فوج کا افغان سرحد پرباڑ لگانے کا کام تیزی سے جاری

پاک فوج کا افغان سرحد پرباڑ لگانے کا کام تیزی سے جاری

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاک فوج کی جانب سے ضلع خیبرسے منسلک افغانستان کے ساتھ سرحد پرباڑ لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے ،830 کلومیٹر علاقے میں باڑ لگانے کا کام رواں سال مکمل کرلیا جائے گا، سرحد پر جدید ترین کیمروں سے نگرانی کا عمل بھی جاری ہے ۔قبائلی ضلع خیبرمیں پاک افغان سرحد کو محفوظ بنانے کیلئے باڑ لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ خیبر سے متصل افغانستان کے ساتھ مجموعی طور پر 14 سو کلومیٹر علاقے میں باڑ لگائی جائیگی جس میں سے 830 کلو میٹر علاقے میں باڑ کا کام رواں سال مکمل ہو گا۔بارڈر پر جدید ترین کیمروں سے نگرانی کا عمل بھی جاری ہے ۔ سرحدی علاقے میں 700 چیک پوسٹیں قائم کی گئیں ، باڑ لگانے کے عمل سے نہ صرف سرحد محفوظ ہو گی بلکہ بیرونی دراندازی کو بھی روکا جاسکے گا۔پاک فوج حکام کے مطابق پاک افغان بارڈر پر 70سے 80 فیصد باڑ لگانے کا کام مکمل کیا جاچکا ہے جو اگلے سال تک مکمل کرلیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں