میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سانحہ گل پلازہ کیس، عدالت کا تفتیشی افسر پر اظہار برہمی، مکمل رپورٹ طلب

سانحہ گل پلازہ کیس، عدالت کا تفتیشی افسر پر اظہار برہمی، مکمل رپورٹ طلب

جرات ڈیسک
منگل, ۲۱ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

مزید کتنا وقت درکار ہوگا اور ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر مکمل رپورٹ کے ساتھ پیش ہوا جائے،عدالت

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں سانحہ گل پلازہ آتشزدگی کیس میں یونین صدر تنویر پاستا اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کا حتمی چالان ابھی جمع نہیں کرایا جا سکا اور اس سلسلے میں جوڈیشل مجسٹریٹ سے مزید ایک ہفتے کی مہلت طلب کی جائے گی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ مزید کتنا وقت درکار ہوگا اور ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر مکمل رپورٹ کے ساتھ پیش ہوا جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ صرف پروگریس رپورٹ جمع کرانے سے کام نہیں چلے گا اور تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو میڈیا سے گفتگو میں بھی احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات سے عوام میں تفتیش کے حوالے سے غلط تاثر پیدا ہوتا ہے۔

سماعت کے دوران پراسیکیوٹر رانا خلیق نے مؤقف اختیار کیا کہ یونین صدر نے آتشزدگی کے بعد پلازے کی بجلی بند کرائی تھی، جبکہ وکیل صفائی شیخ جاوید میر نے کہا کہ آگ لگنے کے بعد بجلی بند کرنا ایک معیاری حفاظتی طریقہ کار (SOP) ہے۔ انہوں نے مزید مؤقف اختیار کیا کہ کمشنر اور مجسٹریٹ کی تحقیقاتی رپورٹس میں مختلف اداروں کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

عدالت نے تفتیشی ادارے کو آئندہ سماعت پر مکمل پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر مزید سماعت 4 اگست تک ملتوی کر دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں