میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بی جے پی کے اقتدار میں آتے ہی مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ شروع

بی جے پی کے اقتدار میں آتے ہی مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ شروع

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

بھارت میں انتہا پسند جماعت بی جے پی کے دوبارہ اقتدار میں آتے ہی مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت میں بی جے پی کے ایک بار پھر اقتدار میں آتے ہی مسلمانوں پرمظالم کا نہ رکنے والا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ، انتہا پسند حکومت کے حلف لینے سے قبل ہی انتہا پسند ہندوئوں کے حوصلے بلند ہوگئے ۔بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون سمیت 3 مسلمانوں کو انتہاپسندوں کے ایک گروہ نے گائے کا گوشت رکھنے کے شبہ میں وحشیانہ تشدد کا نشانا بنایا۔دونوں افراد کو باری باری زبردستی پکڑ کر لاٹھیوں سے مارا گیا، مسلمان نوجوانوں کے معافی مانگنے اور گائے کا گوشت رکھنے سے انکار کے باوجود انہیں ظلم و بربریت کا نشانا بنایا گیا۔ ایک نوجوان تشدد سے بے ہوش ہوگیا جس کے بعد دوسرے شخص سے زبردستی اس کی بیوی کوجوتیاں مروائی گئیں اور جبراً ہندو دیوتا کے نام کے نعرے لگوائے گئے ۔واضح رہے کہ بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعتیں مسلمانوں کے خلاف زہراگلنے اور ان پربے جا تشدد کرنے سے باز نہیں آتی ہیں جبکہ انتہا پسند ہندو گروپ مسلمانوں کودیوار سے لگانے کی کوشش کرتے ہوئے ان پر بلا اشتعال حملے کرتے رہتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں