میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منی بجٹ پیش ،اپوزیشن کااحتجاج ،پی پی نے وزیرخزانہ کوآئی ایم ایف کاایجنٹ قراردیدیا

منی بجٹ پیش ،اپوزیشن کااحتجاج ،پی پی نے وزیرخزانہ کوآئی ایم ایف کاایجنٹ قراردیدیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۱ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی کابینہ کی منظور ی کے بعد حکومت کی جانب سے منی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے موقع پر اپوزیشن کے شدید احتجاج اور شورشرابہ کے باعث ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کر نے لگا ،اپوزیشن اراکین پلے کارڈ لہرائے اور بل کی کاپیاں پھاڑ کر اسپیکر ڈائس کے سامنے نعرے بازی کرتے رہے ، شگفتہ جمانی اور حکومتی رکن غزالہ سیفی میں ہاتھا پائی بھی ہوئی ، ایوان ’مہنگائی کا سونامی نا منظور اور حکو مت مخالفت نعروں سے گونج اٹھا ،حکومتی ارکان کی جانب سے جوابی نعرے لگائے گئے ۔جمعرات کو اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو مشیر پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی کا معمول کا اجلاس معطل کرنے کی تحریک پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دیدی ۔اجلاس کے دور ان جیسے ہی وزیرخزانہ شوکت ترین نے ضمنی مالیاتی بل 2021 ایوان میں منظوری کیلئے پیش کیا تو اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج اور نعرے بازی کی گئی۔اپوزیشن اراکین نے احتجاجاً بل کی کاپیاں پھاڑ دیں اور اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا تاہم اسی شور شرابے میں وزیر خزانہ نے فنانس سپلیمنٹری بل 2021ء سے پہلے ضمنی ایجنڈے کے تحت اسٹیٹ بینک کے حوالے سے بل پڑھ دیا۔ اسپیکر ڈائس کے سامنے شگفتہ جمانی اور حکومتی رکن غزالہ سیفی میں ہاتھا پائی بھی ہوئی اس موقع پر ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کر نے لگا ۔اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن نوید قمر نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ایجنڈے میں مدت ختم ہونے کے بعد آرڈیننس لائے جارہے ہیں، اس ایوان میں نئی روایات ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے جواب دیا کہ قومی اسمبلی میں مدت سے پہلے آرڈیننس پیش ہوتے ہیں، اس حوالے سے رولز کے مطابق کارروائی چلائی جارہی ہے۔اس دور ان حکومت کی جانب سے الیکشن تیسری ترمیم کے آرڈیننس میں 120دن کی توسیع،سرکاری جائیدادوں پر قائم تجاوزات کے خاتمے کے آرڈیننس میں 120 دن کی توسیع ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس میں 120 دن کی توسیع کی قرارداد منظورکرلی گئی ۔ اجلاس میں کونسل برائے تحقیق آبی وسائل ترمیمی آرڈیننس میں 120روز توسیع کی قرارداد ، پاکستان فوڈ سیکورٹی فلو اینڈ انفارمیشن آرڈیننس میں 120روز توسیع ، ٹیکس قوانین تیسری ترمیم کے آرڈیننس میں 120روز توسیع کی قرارد منظور کرلی گئی ، اجلاس میں برقی توانائی کی پیداوار اور تقسیم سے متعلق آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد کرلی گئی ،ایوان میں اسٹیٹ بینک کی خودمختاری سے متعلق اسٹیٹ بینک ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا اور بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔اپوزیشن ارکان نے برقی توانائی پیداوار کے حوالے سے آرڈیننس کی مدت میں توسیع کی تحریک پر ووٹنگ کو بھی چیلنج کردیاجس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے زبانی ووٹنگ کے بجائے باقاعدہ ووٹنگ کا حکم دیا، اسپیکر نے قرارداد کے حق ووٹ دینے والوں کو نشستوں پر کھڑے ہونے کا حکم دیا تاہم اس پر قرارداد کے حق میں ووٹنگ کے بعد مخالفت کرنے والوں کی ووٹنگ ہوئی تو اپوزیشن کی طرف سے صرف تین ارکان مخالفت میں کھڑے ہوئے، اپوزیشن ارکان کی اکثریت گنتی میں کھڑی نہیں ہوئی ،حکومت کی جانب بل کے حق میں 145 ووٹ دیئے گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں