میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی کی فرمائش پرڈی جی نیب کراچی نجف قلی مرزاکاتبادلہ

پیپلزپارٹی کی فرمائش پرڈی جی نیب کراچی نجف قلی مرزاکاتبادلہ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

نجف مرزا منی لانڈرنگ ، مالی بے قاعدگیوں کے 64 مقدمات کی تحقیقات میں مصروف تھے،چیئرمین نیب کے دفتررپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی
آصف زرداری ،فریال تالپر،آغاسراج درانی ،انورمجید،عبدالغنی مجید،بدرجمیل میندھروسمیت پیپلزپارٹی کے درجنوں رہنمائوں کوریلیف کاامکان
کراچی ( رپورٹ عقیل احمد ) وفاقی حکومت کی اہم اتحادی جماعت پی پی پی کی فرمائش پر ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی نجف قلی مرزا کا تبادلہ کردیا گیا ہے نجف مرزا کے پاس منی لانڈرنگ ، مالی بے قاعدگیوں کے 64 مقدمات تھے جو پی پی پی رہنماؤں آصف زرداری ، فریال ٹالپر ، آغا سراج درانی ، انور مجید ، عبدالغنی مجید ، بدر جمیل میندھرو سمیت درجنوں رہنماؤں کے مقدمات شامل تھے نجف قلی مرزا آئندہ سال مدت ملازمت سے ریٹائر ہوجائیں گے نجف مرزا اچھی شہرت رکھنے والے افسر ہیں انہوں منی لانڈرنگ سمیت ہائی پروفائل مقدمات کی کسی دباؤ کے بغیر تحقیقات کی اور ان پر ریفرنس بنے موجودہ حکومت کے قیام کے بعد پارلیمینٹ نے نیب کے اختیارات میں کمی کی گئی تھی پچھلے ہفتے گریڈ 22 کے ریٹائرڈ پولیس افسر آفتاب سلطان کو چیئرمین نیب مقرر کیا تھا جس کے بعد نجف قلی مرزا کو ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی کے عہدے سے ہٹاکر ان کو چیئرمین نیب کے دفتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی اگر چند روز میں ان کی پوسٹنگ نہ ہوئے تو پھر ان کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویزن کے حوالے کی جائیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں