میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کالعدم جماعت الدعوۃ کے نائب امیر مولانا عبد الرحمان مکی گرفتار

کالعدم جماعت الدعوۃ کے نائب امیر مولانا عبد الرحمان مکی گرفتار

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

کالعدم جماعت الدعوۃ اور کالعدم تنظیم فلاح انسانیت کے رہنما مولانا عبد الرحمان مکی کو گرفتار کر لیا گیا ۔وزارت داخلہ اور پنجاب پولیس حکام نے عبدالرحمان مکی کی گرفتاری کی تصدیق کر دی۔وزارت داخلہ کے مطابق عبدالرحمان مکی کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا ۔عبدالرحمان مکی کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کے برادر نسبتی ہیں۔عبدالرحمان مکی کالعدم جماعت الدعو ۃ کے نائب امیر ،سیاسی اور خارجہ امور کے نگران بھی ہیں۔ عبدالرحمان مکی کی گرفتاری کی وجوہات تاحال پولیس کی جانب سے پیش نہیں کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ عبدالرحمان مکی نے اپنی ایک حالیہ تقریر میں کالعدم جماعتوں کے خلاف جاری اقدامات پر گوجرانوالہ میں شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا،اور وہ ایف اے ٹی ایف کی تجاویز پر حکومت کی جانب سے پرجوش اقدامات کو بھی نشانۂ تنقید بنا رہے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں