میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محمد عامر کے معاملے پر ٹیم انتظامیہ سے سلیکشن کمیٹی ناراض

محمد عامر کے معاملے پر ٹیم انتظامیہ سے سلیکشن کمیٹی ناراض

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی فاسٹ بولر محمد عامر کے حوالے سے ٹیم انتظامیہ کی حکمت عملی پرسخت خفا ہے ۔قومی ٹیم تین ہفتوں سے انگلینڈ میں موجود ہے لیکن ابھی تک محمد عامر ایک بھی گیند نہیں پھینک سکے ۔ اس ساری صورت حال نے سلیکٹرز کو پریشان کرنے کے ساتھ ورلڈکپ میں فاسٹ بولر کی شمولیت پر بھی سوالیہ نشان لگادیا ہے ۔انگلینڈ کے خلاف سیریز میں موجودہ بولنگ اٹیک کی کارکردگی کو دیکھنے کے بعد اب محمد عامر کی شمولیت بہت ضروری سمجھی جارہی ہے لیکن سلیکٹرز کی خواہش ہے کہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے محمد عامر کی فٹنس اور فارم کو ایک بار ضرور پرکھ لیاجائے ۔ذرائع کے مطابق ورلڈکپ کی حتمی ٹیم میں ممکنہ تبدیلی کا فیصلہ بھی ون ڈے سیریز ختم ہونے تک موخر کردیا گیا۔ سترہ رکنی ٹیم میں سے واپس آنے والے دو کھلاڑی کون ہوں گے ، اس کا اعلان اب21یا22مئی کو کیاجائے گا ۔تین کائو نٹی میچوں کے ساتھ واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی بائیں ہاتھ کے پیسر کو چیف کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد نے پلینگ الیون کا حصہ نہیں بنایا جو حیران کن ہے ۔انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں محمد عامر کو میچ بارش کی نذر ہونے کی وجہ سے بالنگ کا موقع نہیں مل سکا ۔ دوسرے ایک روزہ میچ سے قبل محمد عامر وائرل انفیکشن کا شکار ہو گئے پھر چکن پاکس کی تشخیص ہونے پر وہ تیسرے میچ کے ساتھ اب چوتھے میچ سے بھی باہر ہوچکے ہیں۔دوسری جانب ٹیم کپتان سرفرازاحمد اور کوچ مکی آرتھر ون ڈے سیریز میں بولرز کی پٹائی پر سخت پریشان ہیں۔اور اب وہ محمد عامر کو ورلڈکپ میں شامل کرنے کے خواہش مند ہیں۔ٹیم انتظامیہ کو یقین ہے کہ عامر کے مرض کی نوعیت زیادہ سنجیدہ نہیں اور وہ آخری ون ڈے میچ کھیل سکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں