میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت میں طوفان اور بارشوں سے 60افراد ہلاک

بھارت میں طوفان اور بارشوں سے 60افراد ہلاک

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

؎بھارت میں ریت اور گرج چمک کے طوفان نے تباہی مچادی ، مختلف حادثات میں 60سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں میں طوفانی موسم نے بھارت کے مغربی،وسطی اور شمالی حصے میں تباہی مچائی،متاثرہ علاقوں میں طوفان کے باعث درخت اور آسمانی بجلی گرنے سے زیادہ تر اموات ہوئیں۔ریاست راجستھان اور مدھیہ پردیش کے علاقے طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ۔راجستھان میں 25،مدھیہ پردیش میں 21،گجرات میں 10اور مہاراشٹر میں 7ہلاکتیں ہوئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں