میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیف سلیکٹر سے سلیکشن میں غلطی ہوگئی ، خورشید شاہ

چیف سلیکٹر سے سلیکشن میں غلطی ہوگئی ، خورشید شاہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماسیدخورشید شاہ نے کہا ہے کہ صدارتی نظام لانا ہے تو آئین ختم کر دیں، وزیراعظم سمجھتے ہیں پارلیمنٹ میں کوئی شریف نہیں، چیف سلیکٹر سے سلیکشن میں غلطی ہوگئی ، وہ اب اپنی سلیکشن پر سوچ رہے ہوں گے ۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ سندھ میں ترقیاتی کام بند ہوگئے ، اٹھارویں ترمیم میں این ایف سی کی بات ہوئی، ایف بی آر کے ٹارگٹ پورے نہیں ہو رہے ، ہم نے ٹارگٹ سے بڑھ کر 1945بلین ٹیکس وصول کیا۔خورشید شاہ نے مزید کہا حکومت کو کئی بار مل بیٹھ کر بات کرنے کی دعوت دی، وزیراعظم آج بھی کنٹینر پر چڑھے ہوئے ہیں، پنجاب میں 3آئی جیز کی تبدیلی گڈ گورننس کی نشانی ہے ؟ چیف سلیکٹر سے سلیکشن میں غلطی ہوگئی ہے ، چیف سلیکٹر اب اپنی سلیکشن پر سوچ رہے ہوں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں