میگا منی لانڈرنگ کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ مارچ ۲۰۱۹
شیئر کریں
کراچی کی بینکنگ کورٹ میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے مقدمہ کراچی سے اسلام آباد منتقل کر دیا۔بینکنگ کورٹ کراچی میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران گرفتار ملزمان حسین لوائی اور عبدالغنی مجید عدالت میں پیش ہوئے ۔اس سے قبل گزشتہ سماعت پر کراچی کی بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ فیصلے کے بعد 3 ملزمان عدالت سے فرار ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق انور مجید کا بیٹا ملزم نمر مجید، ذوالقرنین اور علی کمال عدالت سے فرار ہوگئے جن کے تعاقب میں ایف آئی اے کی ٹیم روانہ ہوئی۔