میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سانحہ ساہیوال،ظالم قاتلوں کو قرار واقعی سزاد ی جائے گی، صدر مملکت

سانحہ ساہیوال،ظالم قاتلوں کو قرار واقعی سزاد ی جائے گی، صدر مملکت

ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سانحہ ساہیوال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث ظالم قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سانحہ ساہیوال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپراپنے پیغام میں کہاکہ ساہیوال کا واقعہ بہت تکلیف دہ ہے۔ جن بچوں کے سامنے ان کے والدین کو شہید کردیا گیا ہو، ان کے ذہنوں پر کتنے مضراثرات مرتب ہوں گے، اس کا میں اندازہ بھی نہیں لگاسکتاہوں۔ حکومت انشاء اللہ ان کا خیال تو رکھے گی مگر والدین کا کوئی نعم البدل نہیں۔ ظالم قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں