میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بعض اسمبلی اراکین ای سی ایل سے اتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟ وزیراعظم

بعض اسمبلی اراکین ای سی ایل سے اتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟ وزیراعظم

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بعض اراکین اسمبلی ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) سے اتنے خوفزدہ کیوں ہیں اور وہ بیرون ملک جانے کے خواہشمند کیوں ہیں؟

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ پاکستان میں سیاستدانوں کے کرنے کیلئے بہت کام ہیں جس سے وہ محبت کے دعوے کرتے ہیں، مگر یہ لوگ بیرون ملک دوروں پر جانے کے لیے بے صبرے رہتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بہت سے ارکان بیرون ملک اقامے اور رہائش رکھتے ہیں۔وزیراعظم نے سوال کیا کہ کیا کوئی اس عجیب مفروضے کی وضاحت انہیں دے سکتا ہے جو حقیقی طور پر پاکستان سے پیار کرتے ہیں اور پاکستان میں رہنا اور یہیں کام کرنا پسند کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، آصف زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال رکھے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں