میگزین

Magazine
تازہ ترین : ایک سو چورانوے سالہ کچھوے کی طویل العمری اور حیاتیاتی خصوصیات نے سائنسدانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی بھارت میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات امریکا کو پچاس بحری جہازوں پر سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹرن فارم میں تبدیلی کر دی سیف سٹی کیمروں کی تکنیکی غلطی کی وجہ سے شہری کو انوکھا چالان موصول کوئی ایک جماعت نئے صوبوں کے قیام کو روک نہیں سکتی، یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، طارق فضل چوہدری امریکا نے جدید چپس چین منتقل کرنے کے الزام میں اے آئی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے جینسن ہوانگ کی دوبارہ سی ای او تعیناتی، امریکی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کراچی میں 607 گراں فروشوں پر 24 لاکھ 59 ہزار روپے سے زائد جرمانہ، 4 گرفتار،21 دکانیں سیل

ای پیج

e-Paper
جے آئی ٹی رپورٹ پر زرداری گرفتارہوئے تو ردعمل ہوگا، سلیم مانڈوی والا

جے آئی ٹی رپورٹ پر زرداری گرفتارہوئے تو ردعمل ہوگا، سلیم مانڈوی والا

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۳ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہاہے کہ قانون کے مطابق آصف زرداری یا کسی اور کو گرفتار کیا جائے تو ہرج نہیں، مگر جے آئی ٹی کی رپورٹ پر گرفتاری ہوئی تو ردعمل آسکتا ہے ۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے راولپنڈی میں بیورج پلانٹ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نواز شریف بطور وزیر اعظم نیب میں پیش ہو سکتے ہیں تو ہر اس شخص کو بھی نیب کے سامنے جانا چاہیے جس کو نیب طلب کرے ۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق آصف زرداری یا کسی اور کو گرفتار کیا جائے تو ہرج نہیں مگر جے آئی ٹی کی رپورٹ پر گرفتاری ہوئی تو ردعمل آسکتا ہے ۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان معاشی اعتبار سے دنیا میں سب سے آگے ہو ۔

شیخ رشید کے بارے میں سوال کے جواب میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہا کہ کسی ایک طبقے کی خرابی ملک کی خرابی ہوگی ، آنے والے وقت میں سیاستدانوں کے برے حال کی شیخ رشید کی جانب سے کی گئی پیشین گوئی میرے خیال میں ٹھیک نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کو ایسی بات نہیں کرنا چاہیے تھی ، ایک سوال کے جواب میں سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ علیمہ خان پر الزام ہے تو ان کو بھی کٹہرے میں آنا چائیے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں