میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عوام کی لوٹی ہوئی رقم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے،چیئر مین نیب

عوام کی لوٹی ہوئی رقم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے،چیئر مین نیب

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کاخاتمہ اور عوام کی لوٹی ہوئی رقم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب نے بدعنوان عناصر سے عوام کی لوٹی ہوئی تقریباََ 297 ارب روپے کی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائی ہے جو ایک ریکارڈ کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیز،کوآپریٹو سوسائٹیوں کے خلاف نیب کی تحقیقات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ نیب نے مفتی احسان مضاربہ مقدمہ معزز احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کیا تھا۔معززاحتساب عدالت نے مفتی احسان کومضاربہ کیس میں 10سال کی قیداور9ارب روپے جرمانہ کی سزا سنائی جو کہ نیب نے بہترین پراسیکیوشن کی وجہ سے نیب کا سب سے بڑا مقدمہ جیتا۔نیب مضاربہ/ مشارکہ سیکنڈلز میں ملوث 34ملزمان کی گرفتاری کے علاوہ بیرون ملک فرار مضاربہ/ مشارکہ ا سیکنڈلز میں ملوث دیگر ملزمان کو انٹر پول کے ذریعے دنیا کے جس کونے میں بھی ہوں گے ان کو قانون کے مطابق واپس لایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری کے دوران عوام کی ہائوسنگ سوسائٹیوں ، مضاربہ/مشارکہ سکینڈلز اور دیگر بدعنوانی سے متعلق شکایات کو انتہائی توجہ اور اطمینان کے ساتھ فرداََ فرداََ َ سننے کے بعد کیا۔چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے اپنے منصب کی زمہ داریا ں سنبھالنے کے بعد نیب افسران سے خطاب میں اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ ہر ماہ کی آخری جمعرات کو عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات بذاتِ خود نیب ہیڈ کوارٹرز میں سنیں گے۔ اپنے وعدہ پر عمل کرتے ہوئے چیئر مین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال ہر ماہ کی آخری جمعرات کو نیب ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری میں ملک بھر سے آنے والے شکایا ت کنندہ گان کی بدعنوانی سے متعلق شکایات انتہائی توجہ اور اطمینان کے ساتھ فرداََ فرداََ َ سنتے ہیں بلکہ شکایات پر موقع پر ہی قانون کے مطابق ضروری احکامات بھی جاری کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں