وزیراعظم عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات پیپلز پارٹی کو فراہم
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ دسمبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کو فراہم کر دی ہیں۔اس ضمن میں پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست الیکشن کمیشن کی جانب سے منظور کر لی گئی ۔ درخواست میں پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کے اثاثوں کی تفصیلات کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کے 2002ء سے 2018ء تک، جبکہ فیصل واوڈا کی 2018ء کے اثاثوں کی مصدقہ نقول فراہم کر دی ہیں۔ پیپلز پارٹی نے پانچ روز قبل اثاثوں کی تفصیلات کی فراہمی کے لیے درخواست دی تھی۔