میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جاسوس حامد نہال انصاری رہائی کے بعد بھارتی حکام کے حوالے

جاسوس حامد نہال انصاری رہائی کے بعد بھارتی حکام کے حوالے

ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

پاکستان نے سزا پوری کرنے والے بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا ۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق بھارتی جاسوس کو مردان جیل سے رہائی کے بعد واہگہ بارڈر پہنچایا گیا۔انہوں نے مزید کہاکہ حامد نہال انصاری کو واہگہ پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔سزا مکمل ہونے پر پاکستان نے بھارتی جاسوس کو رہا کردیا۔ پاکستان نے گزشتہ دنوں 3 سال کی سزا مکمل ہونے پر بھارتی جاسوس کو رہا کیا تھا۔ترجمان نے بتایا کہ حامد نہال انصاری کابل کے راستے 2012 ء میں غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوا تھا اور وہ پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھا جسے سزا مکمل ہونے پر رہا کیا گیا۔دفترخارجہ کے مطابق حامد نہال انصاری کو بغیر دستاویزات اور جاسوسی کے الزامات پر سزا ہوئی تھی اور وہ مردان جیل میں قید کاٹ رہا تھا جہاں اس کی 3 سال کی سزا 16 دسمبر کو مکمل ہوئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں