صحافی کا فون چھیننے کا معاملہ ٗ شاہد مسعود کوجیل بھیجنے کا حکم
ویب ڈیسک
منگل, ۴ دسمبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
مقامی عدالت نے ٹی وی اینکر شاہد مسعود کو صحافی سے بدتمیزی اور اس کا موبائل فون چھیننے کے مقدمے میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیدیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہد مسعود نے گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ آمد کے موقع پر نجی ٹی وی کے ایک رپورٹر سے اْس کا موبائل فون چھین کر فوٹیج ڈیلیٹ کر دی تھی، جس پر صحافی نے ان کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کرایا تھا۔مذکورہ کیس کی گزشتہ سماعت پر عدالت نے عدم حاضری پر شاہد مسعود کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔یہ بھی واضح رہے کہ شاہد مسعود پہلے ہی پی ٹی وی کرپشن کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔انہیں اڈیالہ جیل سے لا کر جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد کے روبرو پیش کیا گیا۔مختصر سماعت کے بعد عدالت نے شاہد مسعود کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیدیا۔