میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اداکارہ سلمیٰ ظفر مردوں کی دوسری شادی کی حامی نکلیں

اداکارہ سلمیٰ ظفر مردوں کی دوسری شادی کی حامی نکلیں

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

نامور اداکارہ سلمیٰ ظفر مردوں کی دوسری شادی کی حامی نکلیں جبکہ ان کا کہنا ہے کہ ہمیشہ حق اور سچ بات کرتی ہوں اسی وجہ سے تنازعات کی زد میں رہتی ہوں۔ ایک انٹر ویو میں سلمیٰ ظفر نے کہا کہ جب خدا کی ذات نے مردوں کو چار شادیوں کو اجازت دی ہے تو ہم کون ہوتی ہیں جو روک سکیں ،خداکے قانون کے پیچھے کوئی نہ کوئی حکمت ہوتی ہے اور میں مردوں کی دوسری شادی کے حق میںہوں لیکن اس میں انصاف ہونا چاہیے ۔ سلمیٰ ظفر نے کہا کہ مجھے لیجنڈ اداکار معین اختراورعمر شریف کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے اور یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں نے عظیم لوگوں کے ساتھ پرفارم کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اداکاری کے ساتھ ساتھ شعر و شاری سے بھی لگائو ہے اور میں عشقیہ نہیں بلکہ دعائیہ شعر کہتی ہوں ،میں جو شعرلکھتی ہوں وہ رات کے دوسرے پہر میں لکھتی ہوں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں