میگزین

Magazine
تازہ ترین : ایک سو چورانوے سالہ کچھوے کی طویل العمری اور حیاتیاتی خصوصیات نے سائنسدانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی بھارت میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات امریکا کو پچاس بحری جہازوں پر سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹرن فارم میں تبدیلی کر دی سیف سٹی کیمروں کی تکنیکی غلطی کی وجہ سے شہری کو انوکھا چالان موصول کوئی ایک جماعت نئے صوبوں کے قیام کو روک نہیں سکتی، یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، طارق فضل چوہدری امریکا نے جدید چپس چین منتقل کرنے کے الزام میں اے آئی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے جینسن ہوانگ کی دوبارہ سی ای او تعیناتی، امریکی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کراچی میں 607 گراں فروشوں پر 24 لاکھ 59 ہزار روپے سے زائد جرمانہ، 4 گرفتار،21 دکانیں سیل

ای پیج

e-Paper
وزیر مملکت زرتاج گل کی کرسی زیر بحث آگئی

وزیر مملکت زرتاج گل کی کرسی زیر بحث آگئی

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی بارڈر ملٹری فورس کے دفتر میں انچارج کی کرسی پر بیٹھنے کی تصویر وائرل ہوگئی ۔پولیٹیکل ایجنٹ کا کہنا ہے کہ قبائلی روایت کے مطابق اہلکار نے زرتاج گل کو اپنی کرسی دی تھی۔وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل چند دن پہلے قبائلی علاقے رونگھن کے دورے پر گئیں ، جہاں انہیں نے بارڈر ملٹری پولیس کی چیک پوسٹ کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر وہ انچارج کی کرسی پر بیٹھ گئیں، تصاویر وائرل ہونے پر پولیٹیکل ایجنٹ ٹرائبل ایریا اعجاز خالقی کا کہنا تھا کہ اہلکار نے قبائلی روایت کے تحت خاتون کو کرسی دی تھی اور مقامی قبائلیوں سے ملاقات کی تھی۔زرتاج گل کا کہنا تھا کہ انہیں چیک پوسٹ کے اہلکاروں نے بلایا تھا اور اپنے مسائل کے حل کیلئے کہا تھا، اگر کچھ غلط کیا ہوتا تو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصاویر اپ لوڈ نہیں کرتی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں