میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیازی صاحب کس کو ڈراتے ہیں، حمزہ شہباز

نیازی صاحب کس کو ڈراتے ہیں، حمزہ شہباز

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور ( ن ) لیگ کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نیازی صاحب اپنی تلاشی کی باری آئی تو نیب کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نیازی صاحب ہر پریس کانفرنس میں دھمکیاں دیتے ہیں یہ کس کو ڈراتے ہیں، آپ کے اندر کا ڈربولتا ہے جو آپ دھمکیاں دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ جعلی ووٹوں پر جعلی وزیراعظم بن کر آئے ہیں، کہنے کو جمہوری حکومت ہے میں اسے جعلی حکومت کہتا ہوں، عوام یہ کھیل تماشا دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیب اور منشا بم میں کوئی فرق نہیں ہے ، منشا زمینوں پر قبضے کرتا ہے اور نیب آزادی کو قبضے میں لیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں بلا کر آشیانہ میں گرفتار کیا جاتا ہے اور اب نیب پراسیکیوٹر کے پاس آئیں بائیں شائیں کے سوا کچھ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ ارکان نیب زدہ ہیں، پرویز خٹک، علیم خان، پرویز الہٰی یہ لوگ نیب میں پیشیاں بھگتتے رہے ہیں اور نیازی صاحب کلین بننے کی جعلی کوشش نہ کریں، نیازی خان جو آئے روز دھمکیاں دیتے ہیں یہ خود مسٹر کلین نہیں، انہوں نے بھی خیبرپختونخوا کے ہیلی کاپٹر پر سیر سپاٹے کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں عمران خان نے قوم کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالا، قوم اس کا حساب لے گی اور نواز شریف اور شہباز شریف کو اللہ تعالی سرخرو کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں