میگزین

Magazine
تازہ ترین : ایک سو چورانوے سالہ کچھوے کی طویل العمری اور حیاتیاتی خصوصیات نے سائنسدانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی بھارت میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات امریکا کو پچاس بحری جہازوں پر سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹرن فارم میں تبدیلی کر دی سیف سٹی کیمروں کی تکنیکی غلطی کی وجہ سے شہری کو انوکھا چالان موصول کوئی ایک جماعت نئے صوبوں کے قیام کو روک نہیں سکتی، یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، طارق فضل چوہدری امریکا نے جدید چپس چین منتقل کرنے کے الزام میں اے آئی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے جینسن ہوانگ کی دوبارہ سی ای او تعیناتی، امریکی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کراچی میں 607 گراں فروشوں پر 24 لاکھ 59 ہزار روپے سے زائد جرمانہ، 4 گرفتار،21 دکانیں سیل

ای پیج

e-Paper
آپ کے خلاف قائم مقدمات کا مجھے علم نہیں ٗ گلے شکوے دور کریں ٗ نوازشریف کا آصف زر داری کو پیغام

آپ کے خلاف قائم مقدمات کا مجھے علم نہیں ٗ گلے شکوے دور کریں ٗ نوازشریف کا آصف زر داری کو پیغام

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف نے آصف علی زرداری کو پیغام بھجواتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گلے شکوے دور کریں، انھیں غلط فہمی ہوئی ہے۔ ان کے خلاف بننے والے مقدمات کا مجھے علم نہیں تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے آصف زرداری کو گلے شکوے ختم کرنے کا پیغام بھجوا دیا۔
آصف زرداری کے شکوے کا جواب میں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ پیغام بھجواتے ہوئے کہا کہ وہ زرداری صاحب سے کہیں کہ ان کے خلاف مقدمہ میں نے نہیں بنایا ٗ مجھے تو ان مقدمات کا علم ہی نہیں تھا، غلط فہمی دور کر دیں۔ادھر حمزہ شہباز نے بھی پیپلز پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کا اشارہ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کئی دنوں سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان غلط فہمیاں دور کرانے کے لیے سرگرم ہیں تا کہ تحریک انصاف حکومت کے خلاف اپوزیشن یکجا ہو کر مشترکہ لائحہ عمل طے کر سکے۔یاد رہے کہ آصف زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہاں تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیا، وہیں نواز شریف سے بھی شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو مقدمات وہ بھگت رہے ہیں ٗ یہ نواز شریف کے بنائے ہوئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں